ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پرعراق کی تاکید

عراق کے صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی پر زور دیاہے۔
خبر کا کوڈ: 2323
تاریخ اشاعت: 28 August 2018 - 16:44 - 19November 2639

ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پرعراق کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صدرفواد معصوم نے گزشتہ روز عراق میں تعینات ایرانی سفیر ایرج مسجدی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ماضی میں ایران کے مثبت موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں.

فواد معصوم نے کہا کہ عراق کبھی بھی دہشتگردوں سمیت داعش کے خلاف جنگ میں ایران کی مدد اور کردار کو فراموش نہیں کرے گا.

اس موقع پر ایرانی سفیر ایرج مسجدی نے عراق کے مثبت موقف کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کے ساتھ اقتصادی، سماجی، ثقافتی، سیاسی، فوجی اور سیکورٹی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کی ترقی کا خواہاں ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً