16 October 2024

عرب حکمرانوں کو امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت ترک کرنے کا مشورہ

محمد البرادعی نےامریکہ کی طرف سے فلسطینیوں کو امداد فراہم کرنے والے ادارے انروا کی مدد بند کرنے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی حکومت احمق ہے جو مظلوموں کو سزا دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۳۵۹
تاریخ اشاعت: 22:15 - September 02, 2018

عرب حکمرانوں کو امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت ترک کرنے کا مشورہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مصری سیاستداں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے ٹرمپ کے دوست عرب ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمرانوں کو امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کی حمایت ترک کرکےفلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے

البرادعی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس طرح آوارہ وطن فلسطینیوں کے حقوق کو پامال اور اقوام متحدہ کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں قراردادوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔

البرادعی نے کہا کہ امریکہ کی جگہ اب عرب ممالک کو انروا کو 360 ملین ڈالرکی امداد فراہم کرنی چآہیے انھوں نے کہا کہ عربوں کو اپنی عزت اور کرامت کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے اور امریکی صدر ٹرمپ کی تقلید کرنے سے باز رہنا چاہیے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں