مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مصری سیاستداں اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر محمد البرادعی نے ٹرمپ کے دوست عرب ممالک پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عرب حکمرانوں کو امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کی حمایت ترک کرکےفلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے
البرادعی نے اپنے ٹوئیٹر پیج پر امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس طرح آوارہ وطن فلسطینیوں کے حقوق کو پامال اور اقوام متحدہ کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں قراردادوں کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔
البرادعی نے کہا کہ امریکہ کی جگہ اب عرب ممالک کو انروا کو 360 ملین ڈالرکی امداد فراہم کرنی چآہیے انھوں نے کہا کہ عربوں کو اپنی عزت اور کرامت کو تحفظ فراہم کرنا چاہیے اور امریکی صدر ٹرمپ کی تقلید کرنے سے باز رہنا چاہیے۔
پیغام کا اختتام/