افغانستان میں رواں برس مسلح واقعات میں 2 لاکھ شہری بے گھر

اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں برس افغانستان میں مسلح تنازعات کے سبب 2 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 2399
تاریخ اشاعت: 06 September 2018 - 18:08 - 27November 2639

افغانستان میں رواں برس مسلح واقعات میں 2 لاکھ شہری بے گھرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے کوارڈینیشن دفتر برائے انسانی معاملات (UNOCHA) کی رپورٹ کے مطابق رواں برس یکم جنوری سے 2 ستمبر تک کل 2 لاکھ 6 ہزار افغان شہری اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

یہ تعداد ایک ماہ قبل سامنے آنے والے اعداد وشمار کے مقابلے میں 44 ہزار زائد ہے۔ ان میں 30 ہزار وہ افغان شہری بھی شامل ہیں جو صوبہ غزنی میں اگست کے وسط میں ہونے والی لڑائی کی وجہ سے عارضی طور پر بے گھر ہوئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً