اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نائیجیریا میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک، 12 زخمی

نائیجیریا میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک جب کہ 12 شدید زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴
تاریخ اشاعت: 9:22 - January 03, 2018

نائیجیریا میں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک، 12 زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نائیجیریا کے جنوبی علاقے میں پورٹ ہارکورٹ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے چرچ میں ہونے والی سال نو کی عبادت میں شرکت کے بعد واپس آنے والے عیسائیوں پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 12  زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں زخمی بعض کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ دہشتگردوں کی تلاش کےلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تیل کی دولت سے مالامال ملک نائیجیریا میں کئی مسلح گروپ برسر پیکار ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں