ایران میزائل کے ٹھوس ایندھن تیار کرنے والی ٹیکنالوجی برآمد کرنے کو تیار

ایران کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک تحقیاتی مرکز کے سربراہ بریگیڈیر مجید بکائی نے کہا ہے کہ ایران اس وقت میزائل کے سولڈ ایندھن کی تیاری و پیداوار، اس کے کارخانے بنانے میں نہ صرف خودکفیل ہو گیا بلکہ اس ایندھن کی ٹیکنالوجی برآمد کرنے کی بھی توانائی رکھتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2425
تاریخ اشاعت: 10 September 2018 - 07:03 - 01December 2639

ایران میزائل کے ٹھوس ایندھن تیار کرنے والی ٹیکنالوجی برآمد کرنے کو تیارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روز میزائل کی تیاری اور ایران کی دفاعی صنعت کی صورت حال کے موضوع پر منعقدہ ایک کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ میزائل کے سولڈ ایندھن کی پیداوار کی ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششوں کے ساتھ ہی ایرانی ماہرین نے ایک سال کی دن و رات کی سعی و کوشش کے بعد میزائل کے سولڈ ایندھن کی پیداوار شروع کر دی۔

ایران کی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک تحقیاتی مرکز کے سربراہ بریگیڈیر مجید بکائی نے کہا کہ پابندیاں جس طرح سے ایران کی دفاعی صنعت میں خودکفیل ہونے  کے لئے ایک موقع میں تبدیل ہوئی ہیں دیگر صنعتوں میں بھی خودکفیل ہونے کے لئے مواقع میں تبدیل ہو ‎سکتی ہیں۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ ایک ایسے ملک میں کہ جہاں اندرونی طاقت کو مستحکم بنانے کی توانائی پائی جاتی ہو دشمن ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا اور ایران نے دفاع کے شعبے میں اس حقیقت کو ثابت بھی کر دیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً