اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
عراق کے موجودہ وزیر اعظم حیدر العبادی نے نئے دور کے لئے وزارت عظمی کی دوڑ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۷۱
تاریخ اشاعت: 16:17 - September 14, 2018

حیدرالعبادی نے عراقی وزارت عظمی کی دوڑ سے کنارہ کشی اختیار کر لیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بغداد میں صحافیوں نے بات چیت کرتے ہوئے عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ وہ ملک کی دینی قیادت کی سفارشات کی روشنی میں وزارت عظمی کے عہدے کے لیے امیدوار نہیں بنیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی دینی قیادت کے مشورے اور نصیحت کا پورا پورا احترام کرتے ہیں۔

عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ جلد از جلد نئی حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں اور وزارت عظمی کے عہدے پر باقی رہنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

حیدر العبادی نے عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے تین برس کے دوران عام شہریوں پر مشتمل وطن کی محافظ ایک پیشہ ور فورس قائم کرنے میں کامیاب رہے جس نے ملک کے حصے بخرے کرنے کی سازش کو ناکام بنا دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں