02 February 2025

عراق میں عزاداروں پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

عراقی فورسز نے عراق کے صوبہ دیالی میں عزاداری میں مشغول انجمنوں پر دہشت گردوں کے حملے کے منصوبہ کو ناکام بنادیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۴۸۲
تاریخ اشاعت: 11:45 - September 16, 2018

عراق میں عزاداروں پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فورس کے رضاکار دستے حشد الشعبی نے صوبہ دیالی میں عاشورا ایک کارروائی کے دوران تکفیری دہشت گردوں کے عزاداروں پر حملے کو ناکام بنادیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی کی بریگیڈ 24 نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے حسینی عزاداروں پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ، اس کارروائی کے دوران آٹھ دستی بم بھی برآمد کئے گئے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں