16 October 2024

سنچری ڈیل منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک حق واپسی مارچ جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۲۱
تاریخ اشاعت: 14:18 - September 19, 2018

سنچری ڈیل منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں جماس کی تیس سالہ جدوجہد کے بارے میں پہلی بین الاقوامی علمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسما‏عیل ہنیہ نے کہا کہ حق واپسی مارچ فلسطینیوں کی استقامت اور راہ نجات کی علامت ہے اور یہ سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا جب تک غزہ کا محاصرہ توڑ نہیں دیا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے سوا حماس کا کوئی اور دشمن نہیں کیونکہ اس نے سرزمین فلسطین پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

اسما‏عیل ہنیہ  نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو امت مسلمہ سے جدا کرنے کی غرض کی جانے والی کوششوں سے دشمن کو سینچری ڈیل جیسے ناپاک منصوبوں کو آگے بڑھانے کی شہہ ملی ہے تاکہ  فلسطین کے معاملے کو ہمیشہ کے لئے نابود کر دیا ہے۔

حماس کے سربراہ نے واضح کیا کہ امریکہ کا سنچری ڈیل منصوبہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں