اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی انقلاب ظلمتوں اوراندھیروں میں روشنی کی کرن

اسلامی جمہوریہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنی منزل کی جانب گامزن ہے اورامریکہ اور اس کے حواریوں کی تمام سازشیں ناکام ہوچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۵۴
تاریخ اشاعت: 11:47 - February 06, 2018

اسلامی انقلاب ظلمتوں اوراندھیروں میں روشنی کی کرنمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے لاڑکانہ میں منعقدہ ولایت فقیہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب آج تیزی سے عروج کا سفر طے کر رہا ہے اور تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے عالمی استکباری اور استعماری نظام کو چیلنج کررہا ہے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دنیا اس عالمی انقلاب کی طرف بڑھ رہی ہے، جو اقوام عالم کیلئے عدل و انصاف اور امن و ترقی کی بشارت لائے گا، ایسے صالح بندوں کی عالمی حکومت جو اپنے پاکیزہ کردار کے باعث عالم انسانیت کیلئے خیر و سعادت ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ فکر خمینی ؒ اور انقلاب اسلامی نور کی تجلی بن کراقوام عالم میں ظلمتوں اور اندھیروں کو روشنی میں بدل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام زمانہ ؑ کے عالمی انقلاب کیلئے عالمی انقلابی تحریک کا وجود ناگزیر ہے، جو عالمی الٰہی نظام کیلئے زمینہ سازی کرے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجریا سے لیکر یمن تک نظام ولایت سے وابستہ انقلابی تحریکیں صبح روشن اور تابناک مستقبل کی نوید ہیں اور وہ دن دور نہیں جب مستضعفین کے ہاتھوں ظالموں کے تخت و تاج تاراج ہوں گے۔

علامہ مقصود ڈومکی کا کہنا تھاکہ ولایت فقیہ، ولایت انبیاء اور آئمہ ہدیٰ کا تسلسل ہے، امام خمینیؒ اور رہبر معظم جیسی شخصیت امت مسلمہ بلکہ عالم انسانیت کیلئے عظیم نعمت ہیں، ان کے افکار و کردار کو اپنا کر بنی نوع انسان کی خدمت کی جا سکتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں