16 October 2024

امریکہ کی غنڈہ گردی عالمی امن کے لئے شدید خطرہ

سنی اتحاد کونسل کا کہنا ہے کہ امریکہ کی غنڈہ گردی عالمی امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۶۳۴
تاریخ اشاعت: 14:38 - September 27, 2018

امریکہ کی غنڈہ گردی عالمی امن کے لئے شدید خطرہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے چیرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ ایران میں ملٹری پریڈ پر حملہ قابل مذمت ہے، ایران کو امریکہ کے سامنے ڈٹ جانے کی سزا دی جا رہی ہے، امریکہ کی غنڈہ گردی عالمی امن کیلئے شدید خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ استعماری طاقتوں کی مزاحمت کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد ضروری ہے، پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات لگانے والے امریکہ اپنے گریبان میں جھانکے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعاون خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں گستاخانہ خاکوں کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے، اقوام متحدہ پر گستاخانہ کلچر کے خلاف موثر قانون سازی کیلئے دباؤ ڈالا جائے، قانون ناموس رسالت میں کسی طرح کی کوئی تبدیلی برداشت نہیں کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں