انڈونیشیا میں زلزلے اور طوفان سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حکام نے بتایا ہے کہ تباہ کن زلزے اور سونامی کے باعث کم سے کم آٹھ سو بتّیس افراد ہلاک اور چار سو سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے لوگوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا میں جمعے کے روز آنے والے سونامی طوفان اور زلزلے نے ساحلی شہر پالو میں شدید تباہی مچادی ہے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت سات اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی تھی۔
پیغام کا اختتام/
لنک کاپی کر دیا گیا تھا۔
آپ کی رائے
