مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ امریکی پابندیوں نےدونوں ممالک میں عدم اعتماد کی فضا ء کو بڑھادیاہے، جب تک امریکااعتماد سازی کے اقدامات نہیں کرتا ہم اپنی قومی سلامتی سے متعلق کوئی یکطرفہ فیصلہ نہیں کریں گے ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں شمالی کوریاکے وزیر خارجہ ری جونگ ہو نے کہا کہ امریکا کو، شمالی کوریا سمجھوتے کے موثر اطلاق کے لئے پہلا قدم دہائیوں سے قائم دونوں ملکوں کے درمیان عدم اعتماد کی فضاء کو ختم کرنا ہو گااوراس مقصد کے لئے امریکا کو بھی اور شمالی کوریا کی طرح ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔
شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکاپر اعتماد قائم ہونے تک ہم غیرمسلح نہیں ہوں گے، امریکا اگر یہ سمجھتا ہے کہ اس کی پابندیاں شمالی کوریا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گی تو یہ محض ایک خواب ہے جو حقیقت سے بہت دور ہے۔
پیغام کا اختتام/