چهارمحال و بختیای میں 4.6 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے چهارمحال و بختیای میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
خبر کا کوڈ: 2697
تاریخ اشاعت: 02 October 2018 - 13:19 - 23December 2639

چهارمحال و بختیای میں 4.6 ریکٹر اسکیل کی شدت کا زلزلہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے چهارمحال و بختیای کے علاقے اردل اور یاغان میں آنے والے زلزلے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

زلزلے کے باعث  لوگ گھروں سے نکل کر کھلے میدانوں اور بڑی شاہراہوں کی جانب چلے گئے۔

ایران کے جیولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کا مرکز چهارمحال و بختیای کے اردل نامی علاقہ تھا۔ تاہم زلزلے سے کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 واضح رہے کہ گزشتہ سال ایران کے صوبے کرمانشاہ میں زلزلے سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً