اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شمالی وزیرستان میں متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک اور زخمی

پاکستان کے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر راکٹ حملے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۷۰
تاریخ اشاعت: 21:51 - February 08, 2018

شمالی وزیرستان میں متعدد سیکورٹی اہلکار ہلاک اور زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے میرعلی اور میرانشاہ کے علاقے عیدک میں سیکورٹی فورس کے اہلکاروں کی گاڑی پر اس وقت راکٹ لانچر سے حملہ کیا جب اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔

حملے میں ایک صوبیدار فیصل محمد اور نائک محمد نعیم ہلاک جبکہ تین دیگر سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو بنوں کے اسپتال سی ایم ایچ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آّپریشن شروع کردیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں