مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت منعقدہ مرکز ی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کے جارحانہ عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملکی سلامتی و دفاع کے لئےہر قسم کی قربانی دینے کا اعادہ بھی کیا گیا۔
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت اور دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت سمیت کسی بھی استعماری طاقت کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دینگے۔
پیغام کا اختتام/