شمالی وزیرستان میں 7 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرحد پار سے چوکی پر فائرنگ کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 2704
تاریخ اشاعت: 03 October 2018 - 15:27 - 24December 2639

شمالی وزیرستان میں 7 دہشت گرد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آئی ایس پی آر نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقےشمالی وزیرستان میں افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر فائرنگ کی۔ پاک فوج کی جانب سے چوکی پر حملے کا بھرپور جواب دیا گیا اور دشمن کی مذموم سازش کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ 3 کو زخمی کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر سرحد پار سے فائرنگ کرنے کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً