ہیٹی میں زلزلہ 11 افراد ہلاک متعدد زخمی

ہیٹی میں 5.9 شدت کے زلزلے سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 2732
تاریخ اشاعت: 07 October 2018 - 13:53 - 28December 2639

ہیٹی میں زلزلہ 11 افراد ہلاک متعدد زخمیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہیٹی میں گزشتہ شب زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ لینڈ سلائیڈنگ، چھتیں گرنے اور دیگر واقعات میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے کے کچھ ہی دیر بعد دو آفٹر شاکس بھی آئے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں نے امدادی کام کا آغاز کردیا ہےاور شہریوں کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً