16 October 2024

امریکی ڈالر کی حاکمیت کے دن ختم

امریکی ڈالر کی حاکمیت کا دور آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے
خبر کا کوڈ: ۲۷۳۶
تاریخ اشاعت: 14:14 - October 07, 2018

امریکی ڈالر کی حاکمیت کے دن ختممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اخبار رای الیوم کے چیف ایڈیٹراورعرب دنیا کے معروف تجزیہ نگارعبدالباری عطوان نے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کے تسلط کے دور کا مکمل خاتمہ قریب ہے.

عبدالباری عطوان  کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک نے امریکہ کی جانب سے غنڈہ گردی، محاصرے، اقتصادی پابندیوں اور مسلسل جنگوں کے قیام کی وجہ سے جنہوں نے عالمی امن و امان اور معیشت کو درہم برہم کردیا ہے، امریکی ڈالر سے ہاتھ کھینچنے کی کوشیش کردی ہیں.

عبدالباری عطوان نے کہا کہ ایران، روس، چین اور وینزویلا سمیت بہت سے ممالک اپنے تجارتی معاملات خاص طور پر تیل کی فروخت اور تیل کے معاہدوں کے لیے ڈالر کے بجائے اپنی قومی کرنسیوں(یوآن، یورو، ریال اور روبل) استعمال کر رہے ہیں.

انہوں نے کہا کہ چین نے اگلے سال کے شروع سے اپنے تیل کے معاہدوں میں پیٹرو ڈالر کے بجائے پیٹرو یوآن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی ڈالر تنزلی کا شکار ہے جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی اجارہ داری اب ختم ہونے والی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں