شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیرقانونی

اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی ہے۔
خبر کا کوڈ: 2754
تاریخ اشاعت: 09 October 2018 - 13:52 - 30December 2639

شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیرقانونیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشارالجعفری نے کہا ہے کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی غیر قانونی اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

شامی نمائندے نے کہا کہ شام میں امریکی فوج کی موجودگی اقوام متحدہ کے منشور اور بنیادی اصولوں کی واضح خلاف ورزی ہے۔

بشار جعفری کا کہنا تھا کہ امریکہ شام میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا بہانہ بنا کر امریکہ دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً