کریمیا: کالج میں دہشت گردی 20 افراد ہلاک

یوکرین کے سابقہ علاقے کریمیا کے شہر کیرچ کے کالج میں دھماکے اور فائرنگ سے 20 افراد ہلاک ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: 2838
تاریخ اشاعت: 18 October 2018 - 09:30 - 08January 2640

کریمیا: کالج میں دہشت گردی 20 افراد ہلاکمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سیکیورٹی حکام کے مطابق ایک مسلح طالب علم نے کیفے ٹیریا میں گھریلو ساختہ بم نصب کیا اور کیفے ٹیریا سے باہر نکل کر کالج میں اندھا دھند فائرنگ کی، بعد ازاں طالب علم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔

واقعے کے بعد اطراف کے اسکول کالجز بند کر دئیے گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر 20 سال سے کم عمر کے طلبا شامل تھے۔

دھماکہ کریمیا کے اُس علاقے میں ہوا ہے جہاں ماسکو حکومت نے روس اور جزیرہ نما کریمیا کو ملانے والا پل تعمیر کیا ہے۔ کریمیا 2014 سے روس کے زیرانتظام علاقہ ہے۔

سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً