16 October 2024

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو خفیہ دورے پر عمان پہنچ گئے

صہیونی وزیراعظم بنیامین نٹن یاہو غیراعلانیہ دورے پر سلطنت عُمان پہنچ گئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۸۸۶
تاریخ اشاعت: 21:06 - October 26, 2018

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو خفیہ دورے پر عمان پہنچ گئےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نٹن یاہوایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دار الحکومت مسقط پہنچا، جہاں سلطان قابوس بن سعیدسے رہائش گاہ بیت البرکہ میں ملاقات کی۔

اس دوران سلطان عمان اور نٹن یاہو کے درمیان مشرق وسطیٰ امن منصوبہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورے کے بارے میں اس وقت اعلان کیا گیا جب نٹن یاہو اپنے وفد کے ساتھ اسرائیل لوٹ گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس برسوں میں یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا خلیجی ملک کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل 1994 میں اسرائیلی وزیر اعظم اسحٰق رابین نے مسقط کا دورہ کیا تھا۔ 1996 میں عُمان اور اسرائیل تجارتی مکاتب کھولنے پر رضامند ہوگئے تھے، تاہم سال 2000 میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کے باعث عمان نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منقطع کرلئے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں