اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اپنی تدبیروں کے ذریعے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کردے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کردے گا
خبر کا کوڈ: ۲۸۹۶
تاریخ اشاعت: 12:24 - October 28, 2018

ایران اپنی تدبیروں کے ذریعے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کردے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے پارلیمنٹ میں خزانہ ، صنعت و معدن وتجارت اور محنت و سماجی امور کی وزارتوں کے لئے نامزد وزرا کی اہلیت کا جائزہ لینے سے متعلق ہونے والے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران ایران کے خلاف امریکی سازشوں کا ذکرکیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی تدبیروں اور حکمت عملی سے امریکا کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے گا -

انہوں نے پچھلے مہینوں کے دوران سیاسی اور قانونی میدانوں میں ایران کے مقابلے میں امریکا کی پئےدرپئے شکستوں کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ امریکا نے عالمی سطح پر کسی ایک ملک کے خلاف کوئی فیصلہ کیا ہو اور خود امریکا کے اتحادی ملکوں نے واشنگٹن کے فیصلے کو ماننے سے انکار کردیا ہو -

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا کے مقابلے میں فتح ایک غیر معمولی فتح ہے-  ان کا کہنا تھا کہ دنیا ایرانی عوام کو وعدوں پرعمل کرنے والی قوم جبکہ امریکا کو وعدہ خلافی کرنے والے ملک کے طور پر دیکھتی ہے جو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے -

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا نے ایرانی عوام پر وسیع پیمانے پر پابندیاں عائد کرکے ثابت کیا ہے وہ ایرانی عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے  - انہوں نے ایران کی معیشت کے بارے میں امریکی ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈوں کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ، صحت عامہ اور میڈیکل سہولیات ، انرجی اور ٹرانسپورٹ کے میدان میں ایران دنیا کے سب سے سستے ملکوں میں شمارہوتا ہے - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ تہران دوست اور ہمسایہ ملکوں کے ساتھ تعلقات کو زیادہ سے زیادہ  فروغ دینا چاہتا ہے -

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں