16 October 2024

ایران اور ترک وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو/ ایران کے داخلی امور میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے

اسلامی جمہوریہ ایران اور ترک وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹
تاریخ اشاعت: 10:37 - January 03, 2018

ایران اور ترک وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو/ایران کے داخلی امور میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے ایران میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ ، ایران کے داخلی امور میں غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے۔ ترک حکومت نے تخریبکاروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام مٹھی بھر بلوائیوں کے سامنے تسلیم نہیں ہوں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں