16 October 2024

عالمی برادری امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائے، وزیر خارجہ ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہئے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۱۷
تاریخ اشاعت: 0:50 - October 31, 2018

عالمی برادری امریکی پابندیوں کے مقابلے میں ڈٹ جائے، وزیر خارجہ ظریفمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ترکی کے شہر استنبول میں ایران، ترکی اور آذربائیجان پر مشتمل سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور ضابطوں کے منافی ہیں۔ انہوں کہا ہے کہ امریکہ نہ صرف قانون شکنی کر رہا ہے بلکہ قانون کی پابندی کرنے والے ملکوں کو سزا دینے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے مقاصد پورے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور آذربائیجان دونوں ملکوں نے پابندیوں کے حوالے سے ایران کے موقف کی حمایت کی ہے اور ایران کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

ایران کے  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے استنبول میں سہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کی جس میں باہمی سیاسی، اقتصادی اور ٹرانزٹ تعاون کی توسیع، علاقائی معاملات  اور عالم اسلام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں