اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے مختلف علاقوں سے زائرین کی مشہدالمقدس کی طرف روانگی

ایران کے مختلف علاقوں سے آٹھویں امام علیہ السلام کے زائرین کا پیدل سفر بدستور جاری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۶۰
تاریخ اشاعت: 20:34 - November 04, 2018

ایران کے مختلف علاقوں سے زائرین کی مشہدالمقدس کی طرف روانگیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں درخشاں ستارے فرزند رسولۖ  حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی تاریخ شہادت کی آمد کے موقع پر پیدل چل کر مشہد المقدس جانے والے زائرین کی خدمات کی تنظیم کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ پچّیس ہزار سے زائد زائرین کرام پیدل سفر کر کے مشہد المقدس پہنچنے کے عزم کے ساتھ اس مقدس شہر کا راستہ طے کر رہے ہیں۔

اٹھائیس صفرالمظفر یعنی جناب رسالتمآب صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانگداز رحلت اور آپ کے فرزند حضرت امام مجتبی علیہ اسلام کی شہادت اور پھر انتیس صفرالمظفر فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ اسلام کی شہادت کی مناسبت سے ایران کے مختلف علاقوں سے اہلبیت اطہار علیہم السلام کے متوالے مشہدالمقدس کی جانب پیدل روانہ ہوئے ہیں جو مختلف راستوں سے گذر رہے ہیں۔

پیدل چل کر نذرانہ عقیدت پیش کرنے کی یہ تحریک ائمہ و معصومین علیہم السلام سے ان زائرین کی بے لوث عشق و لگاؤ کا مظہر ہے جو معنویت سے سرشار ایک عظیم جلوہ پیش کرتی ہے۔

خاندان عصمت و طہارت کی محبت میں پیدل چل کر اتنا وسیع راستہ طے کرنے کے عمل کے احترام میں بارگاہ قدس رضوی اور صوبے خراسان رضوی کے محکمہ اوقاف کی جانب سے جگہ جگہ راستوں میں ان زائرین کے لئے موکب لگائے گئے ہیں جہاں ان کے قیام و طعام کا بندوبست کیا گیا ہے۔

مقدس آستانہ رضوی کے متولی حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشہدالمقدس میں زائرین کے لئے خصوصی مہمان خانوں کے قیام کے لئے اہم اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں تاکہ سماج و معاشرے کے کمزور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد، زیارت کے لئے مشہد کا سفر کر سکیں اور زیارت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مولا و آقا کی بارگاہ میں مکمل خلوص سے سرشار نذرانہ عقیدت پیش کر سکیں، کہا کہ اس سلسلے میں لائے جانے والے ان اقدامات سے روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوئے ہیں۔

بارگاہ مقدس امام علی رضا علیہ السلام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس مقدس آستانہ جانب سے ملک بھر کے آٹھ لاکھ سے زائد غریب و نادار زائرین کی زیارت اور ان کے قیام و طعام کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں