16 October 2024

ایران میں امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے

اب سے تھوڑی دیر بعد اسلامی جمہوریہ ایران کی فضا عالمی استکبار کے خلاف " هیهات منا الذله" اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سےگونج اٹھے گی۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۶۶
تاریخ اشاعت: 22:05 - November 04, 2018

ایران میں امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  13آبان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اسی طرح عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کے اظہار کیلئے آج ایرانی عوام خاص طور سے طلباء و طالبات یوم اللہ کے موقع پر بڑی بڑی ریلیاں نکال کر ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی، شہداء اور اپنے اصولی موقف سے تجدید عہد کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ تیرہ آبان  انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پرقبضہ کیا تھا۔

ایران کے عوام ہر سال اسی مناسبت سے اس دن کو عالمی سامراج  سے مقابلے کے قومی دن  کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف فلک شگاف نعرے لگاتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں