اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امام رضا علیہ السلام کے زائرین کا پاپیادہ سفر

اٹھائیس اور انتیس صفر کی مخصوصی میں شرکت کے لئے ایران کے گوشہ و کنار سے پاپیادہ روانہ ہونے والے زائرین اور عزاداران رسول و آل رسول کے کارواں مشہد مقدس پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۷۴
تاریخ اشاعت: 15:27 - November 05, 2018

امام رضا علیہ السلام کے زائرین کا پاپیادہ سفرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اٹھائیس صفر المظفر پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رحلت اور سبط اکبر امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت  اور انتیس صفر فرزند رسول امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی آمد کی مناسبت سے ایران کے گوشہ و کنار سے بہت بڑی تعداد میں زائرین پاپیادہ مشہد مقدس پہنچ رہے ہیں۔

عاشقان رسول و آل رسول کا یہ پیدل سفر امام رضا علیہ السلام کے حضور عقیدت و محبت کے اظہار اور غم کے اس موقع پر عزاداری اور سوگواری  کے لئے انجام پاتا ہے۔

زائرین کے راستے میں آستان قدس رضوی اور صوبہ خراسان رضوی کے محکمہ اوقاف کی جانب سے جگہ جگہ موکب قائم کئے گئے ہیں جہاں پیدل جانے والے زائرین کی پذیرائی کی جاتی ہے۔

امام رضا علیہ السلام کے حرم تک پیدل جانے والے زائرین کی خدمت کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ صوبہ خراسان رضوی کے مغربی علاقے  سے گیارہ ہزار زائرین مشہد مقدس پہنچ گئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں