16 October 2024

واشنگٹن اور نیویارک میں امریکی صدر کے خلاف مظاہرے

ہزاروں امریکی شہریوں نے واشنگٹن اور نیویارک میں امریکی صدر کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۹۸
تاریخ اشاعت: 12:30 - November 10, 2018

واشنگٹن اور نیویارک میں امریکی صدر کے خلاف مظاہرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مظاہرے میں شریک لوگ امریکی اٹارنی جنرل جیف سیشنز کے جبری استعفے اور میتھیو ویٹاکر کو ان کی جگہ تعینات کیے جانے کی مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کا یہ اقدام صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں رابرٹ مولر کمیشن کی تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔

ہمارے نمائندے کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اور نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے امریکی شہری صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطرفی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔

توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران امریکہ دیگر شہروں میں بھی صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ایسے مظاہرے کیے جائیں گے۔ امریکا میں گذشتہ صدراتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کا معاملہ امریکہ میں سیاسی محاذ آرائی کا سبب بنا ہوا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں