امریکہ: ریاست کیلی فورنیا میں ہلاکتوں میں مزید اضافہ

شمالی کیلی فورنیا کے جنگلی علاقوں میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اڑتالیس تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ: 3029
تاریخ اشاعت: 14 November 2018 - 23:21 - 03February 2640

امریکہ: ریاست کیلی فورنیا میں ہلاکتوں میں مزید اضافہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، آگ لگنے کے نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد ہیکٹر زمین جل چکی ہے جو تقریبا پورے لاس انجلیس کے رقبے کے برابر ہے۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک صرف ایک تہائی آگ پر ہی قابو پایا جاسکا ہے جبکہ اٹھارہ اہم علاقوں میں کہ جہاں ہوا کے جھونکوں سے آگ کے شعلے بلند ہوتے جا رہے ہیں، آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے حکام اور عوام نے آگ لگنے کے اس واقعے پر واشنگٹن حکومت کی جانب سے لاتعلقی کا مظاہرہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں