اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

یورپی یونین اور جنوبی افریقہ کا ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان

یورپی یونین اور جنوبی افریقہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے جامع ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۴۲
تاریخ اشاعت: 17:51 - November 16, 2018

یورپی یونین اور جنوبی افریقہ کا ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بریسلز میں یورپی یونین اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے بیان میں ایٹمی معاہدے پر مکمل اور موثر طریقے سے عملدرآمد کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

یورپی یونین اور جنوبی افریقہ کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنا عالمی سلامتی کے لیے ضروری ہے اور ایران کے خلاف تمام پابندیاں ختم کی جانی چاہییں۔

یاد رہے کہ آٹھ مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدکی پر دنیا بھر میں تنقید کی جاتی رہی ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، روس، چین، جرمنی اور یورپی یونین نے ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں