مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ امریکہ نے نہ تو اپنے وعدوں پر عمل کیا اور نہ ہی وہ اپنی ذمہ داری پر جوابدہ ہے لہذا وہ سلامتی کونسل کا غلط فائدہ اٹھا کر اپنی اس شکست کو نہیں چھپا سکتا.
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ ایک طرف تو اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 میں ایران کی دفاعی ترقی پر کوئی پابندی نہیں اور دوسری جانب قرارداد کے خلاف بیان دیتا ہے.
محمد جواد ظریف نے امریکہ کو تجویز دی کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد کے خلاف بولنے کے بجائے اس پرتمام فریقین کے عمل درآمد پر توجہ دے.
پیغام کا اختتام/