16 October 2024

ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ تہران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۴۴
تاریخ اشاعت: 0:27 - December 06, 2018

ایران امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا ہے کہ امریکا دنیا کے مختلف علاقوں خاص طور پر ہمسایہ ملکوں میں اپنے افراد کو بھیج کر ایران کے ساتھ دیگر ملکوں کے اقتصادی تعاون کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اسلامی جمہوریہ ایران آسانی کے ساتھ اس مرحلے کو عبور کرلے گا -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکی حکام ایران مخالف اپنے اقدامات پر پچھتائیں گے کہا کہ ایران کبھی بھی امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکےگا کیونکہ ایران کے پاس امریکی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے بے شمار وسائل ہیں -

انہوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکا کے نکل جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے کی حمایت کرتے ہیں اسی لئے امریکا اب تنہائی اور کمزوری کا احساس کررہا ہے اور اس نے ایران پر دباؤ بڑھادیا ہے -

ترجمان وزارت خارجہ نے مغربی ایشیا کے علاقے کی تبدیلیوں اور واقعات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی کو بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے اورعلاقے کی صورتحال کو پرامن اور پائیدار نہیں کہا جاسکتا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں