اسرائیلی وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست

غاصب اور جابر صیہونی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے خلاف پولیس نے کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: 316
تاریخ اشاعت: 14 February 2018 - 21:02 - 04May 2639

اسرائیلی وزیراعظم پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواستمقدس دفاع نیوز ایجنسی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو پر کرپشن کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

صیہونی وزیراعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار اٹارنی جنرل کے پاس ہے اور میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں کہ معاملے کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔

دوسری جانب نیتن یاہو جو گزشتہ بارہ برسوں سے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے گناہ ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔

گزشتہ ایک سال کے دوران ان سے پندرہ بار مختلف مواقع پر تفتیش کی گئی اوراس سے پہلے بھی اس طرح کے مقدمات قائم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو پرمالی بدعنوانی کےالزامات ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں