02 February 2025

سعودی عرب یمن امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملوں سے بخوبی دکھائی دیتا ہے کہ سعودی عرب سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے
خبر کا کوڈ: ۳۱۶۸
تاریخ اشاعت: 20:49 - December 09, 2018

سعودی عرب یمن امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے یمن پر جاری حملے کسی بھی طور سویڈن میں یمن امن مذاکرات کیلئے مددگار نہیں ہیں۔  سویڈن میں شروع ہونے والے یمن امن مذاکرات  کے موقع پر نہ فقط یمن پر سعودی حملے کم نہیں ہوئے بلکہ یہ حملے زیادہ بھی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن سے متعلق سوئیڈن مذاکرات تین روز قبل شروع ہوئے ہیں جو ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے دونوں فریقوں سے کئی بارالگ الگ ملاقات کی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں