مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سفیر رفعت مسعود کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور تہران کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور انہیں مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ مذہبی، لسانی اور ثقافتی رشتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے موسیقی، فلم اور فوٹوگرافی جیسے شعبوں میں مشترکہ نمائشوں اور فیسٹول کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔
رفعت مسعود نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی دونوں ملکوں کی مشترکہ دشمن ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مشترکہ سرحدوں پر سلامتی کے قیام کے لیے ایران کے ساتھ تعاون کا بارہا اعلان کر چکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جمعے کی رات دہشت گردوں نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ایک سرحدی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کم سے کم چھے پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔ اس حملے میں چودہ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔
پیغام کا اختتام/