مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے بارے میں ایران، روس اور ترکی کے وزراء خارجہ جنیوا میں مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے جو شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا Staffan de Mistura کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس آج منعقد ہو گا جس میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں بات چیت اور تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ شام کا بحران 2011 میں سعودی عرب ،امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر دہشتگردانہ کارروائیوں کے بعد شروع ہوا جس کا مقصد غاصب اسرائیل کے حق میں علاقائی صورتحال کو تبدیل کرنا تھا۔
پیغام کا اختتام/