مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے کل رات کسٹمز کے مسائل کا جائزہ لینے کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں امریکی پابندیوں کا بھر پور طریقے سے مقابلہ کرنے سے متعلق ایرانی حکومت کی مکمل آمادگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مختلف اعلی اقتصادی کونسل کے اجلاسوں میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر صورت میں ایرانی ضروریات کی اشیاء کو در آمد کیا جائیگا۔
صدر مملکت حسن روحانی نے بھی 27 جون کو واضح لفظوں میں کہا تھا کہ ایرانی قوم منہ زور قوتوں کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گی اور ایرانی قوم امریکہ کو اپنی جدوجہد سے شکست دے گی۔
پیغام کا اختتام/