انڈونیشیا میں سونامی پر ایران کی جانب سے افسوس اور ہمدردی کا اظہار

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے انڈونیشیا میں سونامی کے قہر اور غم انگیز واقعے میں لوگوں کے جانی نقصان پر اس ملک کی حکومت اور قوم کو تعزیت پیش کی اور حادثے کےشکار افراد کے اہل خانہ اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ: 3249
تاریخ اشاعت: 23 December 2018 - 23:45 - 13March 2640

انڈونیشیا میں سونامی پر ایران کی جانب سے افسوس اور ہمدردی کا اظہارمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اتوار کے روز انڈونیشیا میں سونامی کے قہر میں سینکڑوں افراد کے جاں بحق و زخمی نیز لاپتہ ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

سونامی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو با‎ئیس سے زائد ہو گئی ہے جبکہ سیکڑوں دیگر افراد زخمی و لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امدادی کارروائی بدستور جاری ہے اور نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ زخمیوں کی تعداد بھی سات سو بتائی گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً