16 October 2024

ایران میں اقلیتوں کے حقوق کا احترام: عیسائی مذہبی رہنما

ایران کے عیسائی رہنما نے کہا ہے کہ ایران میں اقلیتوں کے حقوق کا احترام ہوتاہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۵۵
تاریخ اشاعت: 17:32 - December 24, 2018

ایران میں اقلیتوں کے حقوق کا احترام: عیسائی مذہبی رہنمامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں عیسائی برداری کے اعلی مذہبی رہنما سرکیس داویدیان نے گزشتہ روز تہران میں منعقدہ اسلامی انقلاب اور الہامی ادیان کے درمیان چار دہائیوں سے یکجہتی اور ہم آہنگی پر قومی سمینار کے موقع پر ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے بعض نام نہاد مغربی اداروں کے من گھڑت دعوے کو کہ ایران مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا بہت احترام کرتا ہے.

انہوں نے کہا کہ الہامی ادیان کے پیروکار ایران میں نہایت احترام کے ساتھ اپنی مذہبی تقاریب کو مناتے ہیں.

داویدیان کا کہنا تھا کہ ایران میں بسنے والے الہامی ادیان کے پیروکار دوسرے ایرانی شہریوں کی طرح برابر شہری حقوق رکھنے کے علاوہ ملک کے آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی خصوصی مذہبی تقاریب اور روایات پر آزادی کے ساتھ عمل کر رہے ہیں.

عیسائی مذہبی رہنما نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کے دعوے کرنے والے نام نہاد مغربی اداروں کے دعووں کے برعکس حکومت کی جانب سے ایران میں مقیم مذہبی اقلیتوں پر کوئی دباؤ نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ ایران میں اقلیتوں کو بنیادی حقوق اور مذہبی آزادی حاصل ہے اور دوسرے شہریوں کی طرح مذہبی اقلیتوں کو بھی ملک کے آئین کا احترام کرنا ضروری ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں