ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ ہندوستان

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ہندوستان روانہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ: 3367
تاریخ اشاعت: 07 January 2019 - 11:23 - 27March 2640

ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ ہندوستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان روانہ ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی  وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان روانہ ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ دونوں ملکوں کے مشترکہ تجارتی فورم میں حصہ لینے سمیت،Raisina ڈائیلاگ کے سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کریں گے اور دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر ہندوستان کے اعلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً