اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی دفاعی طاقت مسلمان بھائیوں کی طاقت ہے، وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران اپنی دفاعی طاقت کو مسلمان بھائیو، اسلامی ملکوں اور دوست ممالک کی دفاعی طاقت کا حصہ تصور کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۷۲
تاریخ اشاعت: 23:40 - January 07, 2019

ایران کی دفاعی طاقت مسلمان بھائیوں کی طاقت ہے، وزیر دفاعمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں مغربی ایشیا کی سیکورٹی سے متعلق ایک روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایران کی دفاعی طاقت تمام مسلمانوں، اسلامی ملکوں اور دوست ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ بدستو مغربی ایشیا کے خطے میں بدامنی اور یہاں آباد قوموں کے درمیان نفرت پھیلانے کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ خطے کی قوموں کے لیے ایران کا واضح پیغام یہ ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعے خطے میں امن اور استحکام کو واپس لوٹایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی اقوام کی بیداری اور استقامت کا نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اس بار مغربی ایشیا کا نظم سامراجی طاقتوں کی مخالفت کے نظریے پر استوار ہو گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں