مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فوجی اور دفاعی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بریگیڈیئر جنرل یحی رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران آج خطے کی ایک بڑی طاقت ہے اور امریکہ کو اسے قبول کرنا ہی پڑے گا۔
بریگیڈیئر جنرل یحی رحیم صفوی نے کہا کہ دنیا میں امریکی طاقت رو بہ زوال ہے جبکہ ایران کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی سافٹ پاور جو در اصل ثقافتی اور اسلامی طاقت ہے، خطے میں فروغ پا رہی ہے اور عراقی حشدالشعبی اور لبنان کی حزب اللہ اس کا واضح نمونہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے دنیا کی نجات میں اسلام کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خالص اسلامی نظریات ہی دنیا کو نجات دلا سکتے ہیں۔
یحی رحیم صفوی نے ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی جانب سے ایران کے خلاف نفسیاتی، ابلاغیاتی اور اقتصادی مہم جوئی کا سلسلہ جاری ہے جسے ایران اپنی دانشمندی کے ذریعے ناکام بنا دے گا۔
پیغام کا اختتام/