اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران دشمن کے مقابلے میں سربلند ہے:جنرل علی فدوی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب کے دشمنوں نے گزشتہ 40 سال کے دوران ایران کے خلاف ہر قسم کا پروپگنڈہ کیا لیکن اس کے باوجود ایران دشمن کے مقابلے میں سربلند ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۳۷
تاریخ اشاعت: 11:59 - January 12, 2019

ایران دشمن کے مقابلے میں سربلند ہے:جنرل علی فدویمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر بریگیڈیر جنرل علی فدوی نے کہا کہ ایران کے دشمنوں نے اعتراف کیا ہے کہ اپنےتمام وسائل اور پیشرفتہ ہتھیاروں کے باوجود اب تک وہ ایران کے خلاف اپنے کسی بھی مقصد میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

بریگیڈیر جنرل علی فدوی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے ایران کے خلاف دشمنوں کی کارروائیاں جاری ہیں اور تاریخ میں اس قسم کی طویل دشمنی کی مثال نہییں ملتی لیکن اس کے باوجود ایران کے دشمن اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں