اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں کارگو جہاز گر کر تباہ، 8 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بوئنگ 707 کارگو جس میں گوشت تھا تہران کے قریب ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہوئے البرز کے فتح ایرپورٹ میں حادثے کا شکار ہو گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۵۰
تاریخ اشاعت: 15:47 - January 14, 2019

ایران میں کارگو جہاز گر کر تباہ، 8 افراد جاں بحقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فوج کے تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق اس کارگو جہاز میں ایر پورٹ کی دیوار سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔

در ایں اثناء ایمرجنسی ادارے کے ترجمان مجتبی خالدی کا کہنا ہے کہ اس جہاز میں 16 افراد سوار تھے جن میں سے 8 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور طیارے کے انجینئیر کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بد قسمت طیارہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایرانی صوبے البرز کے پیام ائیرپورٹ کی پرواز پر تھا

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں