اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ یورپ کے تجارتی معاملات کو آسان بنانے کے لئے مجوزہ خصوصی مالیاتی نظام ایس پی وی آئندہ دو تین ہفتے میں اپنا کام شروع کر دے گا۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۶۸
تاریخ اشاعت: 0:48 - January 19, 2019

ایران کے ساتھ یورپ کا خصوصی مالیاتی نظام فرانس میں قائم ہو گامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی لارنس نورمن نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ یہ مالیاتی نظام فرانس میں قائم کیا جائے گا اور جرمنی کا ایک اعلی بینکار اس سسٹم کا انتظام سنبھالے گا-

وال اسٹریٹ جرنل کے صحافی نے کہا کہ توقع ہے کہ برطانیہ بھی ایک شیئر ہولڈر کے طور پر اس مالیاتی سسٹم میں شامل ہو گا- یورپی یونین نے چند مہینے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایس، پی، وی نام سے ایک خصوصی مالیاتی نظام یا سسٹم قائم کرے گی تاکہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھنے کا راستہ ہموار رہے لیکن یورپی ممالک ابھی تک صرف اپنے وعدوں کو ہی دوہرا رہے ہیں اور اب تک کوئی ٹھوس عملی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے-

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں