مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمنوں نے ایران کیلئے سیاسی اوراقتصادی شعبے میں مسائل و مشکلات پیدا کیں لیکن ہمیں دفاعی شعبے میں کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہیں ہے اور ہم بھر پور طریقے سے اپنے پروگرام پر عمل کر رہے ہیں۔
ایران کے وزیر دفاع نے صنعتی شعبے میں ایران کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے دو ہزار کیلو میٹر تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کیا جو صحیح نشانے پر لگا۔
جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ وزارت دفاع میزائل بنانے میں دقت سے کام لیتی ہے اور اسی وجہ سے ایران کے میزائل حتی دور مار میزائل بالکل صحیح اور دقیق ہوتے ہیں۔
پیغام کا اختتام/