اپ ڈیٹ: 11 November 2019 - 13:28
بحرین کی جمعیت الوفاق نے اعلان کیا ہے کہ بحرینی قوم اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ ہے اور وہ اپنے انقلابی عزم پر قائم رہے گی۔
خبر کا کوڈ: ۳۵۹۴
تاریخ اشاعت: 20:53 - February 05, 2019

بحرینی قوم آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ ہے، جمعیت الوفاقمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بحرین کی جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی آمریت و جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور بحرینی قوم آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی قیادت میں اس آمریت و جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

بحرین کی اسلامی تحریک کے رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے حال ہی میں ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ بحرین اسلام، ایمان، علم، معرفت، ہدایت، عزت و وقار اور سربلندی کا ملک ہے جہاں کی قوم بہت بہادر اور ترقی پذیر ہے اور وہ ذلت و رسوائی اور جارحیت کو ہرگز برداشت نہیں کرے گی اور اپنے دین و ایمان اور آزادی کے منافی کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔

بحرین کی جمعیت الوفاق نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کا بیان، بحرین اور اس ملک میں پائے جانے والے حقائق کے گہرے ادراک کا مظہر ہے جو انصاف اور عزت و وقار کی بنیاد پر ملک کی تعمیر کے لئے درخشاں مستقبل کی نوید دے رہا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے: