مقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، اس علاقے کے عوام کے پے در پے مظاہروں اور احتجاج کے بعد آخر کار سعودی فوجی الحوف میں اپنا فوجی اڈہ خالی کرنے پر مجبور ہوگئے۔
یمن کے عوام اپریل دوہزار اٹھارہ سے مسلسل اس علاقے میں سعودی فوجیوں کی موجود گی کے خلاف مظاہرے کرتے رہے ہیں۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان کے علاقے مدافن میں آٹھ سعودی فوجیوں کو گھات لگا کر ہلاک کردیا ہے۔ادھر مغربی یمن کے صوبے حجہ کے علاقے میدی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو سعودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
پیغام کا اختتام/