یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیت

سعودی عرب کی فوج نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر میزائلوں اور توپخانوں سے حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 3635
تاریخ اشاعت: 13 February 2019 - 07:05 - 03May 2640

یمن پر وحشیانہ سعودی جارحیتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی فوج نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے سرحدی رہائشی علاقے منبہ پر دسیوں میزائل اور توپ کے گولے برسائے ہیں جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو زبردست نقصان پہنچا ہے۔

سعودی عرب کی فوج نے اس سے پہلے صوبہ صعدہ کے ہی حیدان شہر کے طلال علاقے پر ایک سو پچاس سے زائد میزائل برسائے۔

پیر کو بھی یمن کے شمالی علاقوں باقم، رازح اور منبہ پر سعودی عرب کے فوجیوں نے میزائلوں اور توپخانوں سے حملے کئے تھے۔

اس درمیان یمنی فوج اور عوامی رضا کارفورس نے صوبہ الجوف کے علاقوں خب اور الشعف میں جارح فوجیوں کے ایک حملے کو پسپا کردیا ہے جس میں دشمن فوجیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کی رائے
captcha
ناظرین
تازہ ترین خبریں
الأکثر تعلیقاً